We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Dil Mein Ho Yaad Teri

Hassan Raza Khan Barelvi

دل میں ہو یاد تری گوشۂ تنہائی ہو پھر تو خلوت میں عجب اَنجمن آرائی ہو


آستانہ پہ تِرے سر ہو اَجل آئی ہو اور اے جانِ جہاں تو بھی تماشائی ہو


خاکِ پامال غریبوں کو نہ کیوں زندہ کرے جس کے دامن کی ہوا بادِ مسیحائی ہو


اُس کی قسمت پہ فدا تخت شہی کی راحت خاکِ طیبہ پہ جسے چین کی نیند آئی ہو


تاج والوں کی یہ خواہش ہے کہ اُن کے دَر پر ہم کو حاصل شرفِ ناصیہ فرسائی ہو


اِک جھلک دیکھنے کی تاب نہیں عالم کو وہ اگر جلوہ کریں کون تماشائی ہو


آج جو عیب کسی پر نہیں کھلنے دیتے کب وہ چاہیں گے مری حشر میں رُسوائی ہو


کیوں کریں بزمِ شبستانِ جناں کی خواہش جلوۂ یار جو شمعِ شبِ تنہائی ہو


خِلْعَتِ مغفرت اس کے لئے رحمت لائے جس نے خاکِ دَرِ شہ جائے کفن پائی ہو


یہی منظور تھا قدرت کو کہ سایہ نہ بنے ایسے یکتا کے لئے ایسی ہی یکتائی ہو



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


ذِکرِ خدام نہیں مجھ کو بتا دیں دشمن کوئی نعمت بھی کسی اَور سے گر پائی ہو


جب اُٹھے دست ِاَجل سے میری ہستی کا حجاب کاش اس پردہ کے اندر تری زیبائی ہو


دیکھیں جاں بخشیٔ لب کو تو کہیں خضر و مسیح کیوں مَرے کوئی اگر ایسی مسیحائی ہو


کبھی ایسا نہ ہوا اُن کے کرم کے صدقے ہاتھ کے پھیلنے سے پہلے نہ بھیک آئی ہو


بند جب خوابِ اَجل سے ہوں حسن کی آنکھیں اس کی نظروں میں ترا جلوۂ زیبائی ہو

Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah