Tumhara Naam Museebat Mein Jab

تمہارا نام مصیبت میں جب لیا ہو گا ہمارا بگڑا ہوا کام بن گیا ہو گا



گنہگار پہ جب لطف و کرم آپ کا ہوگا کیا بغیر کیا بے کیا کیا ہوگا



خدا کا لطف ہوا ہوگا دستگیر ضرور جو گرتے گرتے ترا نام لے لیا ہوگا



دکھائی جاۓ گی محشرمیں شانِ محبوبی کہ آپ ہی کی خوشی آپ ہی کا کہا ہو گا



خداۓ پاک کی چاہیں گی اگلے پچھلے خوشی خداۓ پاک خوشی اُن کی چاہتا ہوگا




Get it on Google Play



کسی طرف سے صداآۓگی حضورآؤ نہیں تو دم میں غریبوں کا فیصلہ ہوگا



کسی کے پلہ یہ ہوں گے وقتِ وزنِ عمل کوئی امید سے مونہہ ان کا تک رہا ہوگا



کوئی کہے گا دہائی ہے یا رسول اللہ تو کوئی تھام کے دامن مچل گیا ہو گا



کسی کو لےکے چلیں گے فرشتےسوۓحجیم وہ ان کا راستہ پھر پھر کے دیکھتا ہوگا



شکستہ پا ہوں مرے حال کی خبر کر دو کوئی کسی سے یہ رو رو کہ کہہ رہاہوگا



پکڑکے ہاتھ کوئی حالِ دل سناۓ گا تو رو کے قدموں سےکوئی لپٹ گیا ہوگا



زبان سوکھی دکھا کر کوئی لبِ کوثر جنابِ پاک کے قدموں پہ گر گیا ہوگا



عزیز بچہ کو ماں جس طرح تلاش کرے خدا گواہ یہی حال آپ کا ہوگا



میں اُن کے درکا بھکاری ہوں فضلِ مولیٰ سے حسنؔ فقیر کا جنت میں بسترا ہوگا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah