Sagri Reen Tarapty Gujri

سگری رین تڑپتے گُجری اُن کو کئی بُلواؤ ری پیت نبھانا بہت کٹھن ہے دل کو ذرا سمجھاؤ ری



رنگ رنگیلا چھیل چھبیلا کیا کیا گُن تم گاؤ ری دھیان رہے بس مَن موہن کا ایسی جَوت جگاؤ ری



بہت دِنَن بعد آیا بالم خوب اب موج مناؤ ری چلتے پھرتے بیٹھے اُٹھتے پیت کے گیتم گاؤ ری



کب تک شرم و حیا کے بندھن اُن کے چرن پڑھ جاؤ ری بِنتی کروں صدقے ہو جاؤں اب تو یہیں رہ جاؤ ری



کوئی نہیں ہے اس کے جیسا ہے تو جرا بتلاؤ ری اُس کی دُھن رکھ اُس کی ہو جا جان کی شانتی پاؤ ری



پیتم کی پہچان ہو اُن کو پیت کی رِیت بتاؤ ری پہلے کسی سے پیت کرو تم پھر اِلجام لگاؤ ری



میں پیتم کی پیتم مورا غیر نہ دل میں جماؤ ری چاہے بگاڑے چاہے سدھارے ہوش نہ من کا لاؤ ری



راجی کر لو اب ساجن کو پاچھے سب پچھتاؤ ری اس کا دامن کبھو نہ چھوٹے سارا جگت ٹھکراؤ ری



چندر مکھ اور مد بھری نیناں ہمرے من میں سماؤ ری پریم کا مدوا ایسا پلادو سدھ بدھ سب لے جاؤ ری




Get it on Google Play



چھوڑو روحی جگ کے جھگڑے اُس میں گم ہو جاؤ ری ایسی ہو ٹھاکر کی دُھن میں ساری دُھن کھو جاؤ ری

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah