We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Sabz Gumbad Kon Dekhe

سیر گلشن کون دیکھے دشتِ طیبہ چھوڑ کر سوئے جنت کون جائے دَر تمہارا چھوڑ کر



سر گزشت غم کہوں کس سے تِرے ہوتے ہوئے کس کے در پر جاؤں تیرا آستانہ چھوڑ کر



بے لقائے یار ان کو چین آ جاتا اگر بار بار آتے نہ یوں جبریل سدرہ چھوڑ کر



کون کہتا ہے دلِ بے مُدَّعا ہے خوب چیز میں تو کوڑی کو نہ لوں ان کی تمنا چھوڑ کر



مر ہی جاؤں میں اگر اس دَر سے جاؤں دو قدم کیا بچے بیمارِ غم قربِ مسیحا چھوڑ کر



کس تمنا پر جئیں یارب اَسیرانِ قفس آ چکی بادِ صبا باغِ مدینہ چھوڑ کر



بخشوانا مجھ سے عاصی کا رَوا ہو گا کسے کس کے دامن میں چھپوں دامن تمہارا چھوڑ کر



خلد کیسا نفس سرکش جاؤں گا طیبہ کو میں بد چلن ہٹ کر کھڑا ہو مجھ سے رَستہ چھوڑ کر




Get it on Google Play



ایسے جلوے پر کروں میں لاکھ حوروں کو نثار کیا غرض کیوں جاؤں جنت کو مدینہ چھوڑ کر



حشر میں ایک ایک کا مونھ تکتے پھرتے ہیں عدو آفتوں میں پھنس گئے اُن کا سہارا چھوڑ کر



مر کے جیتے ہیں جو اُن کے دَر پہ جاتے ہیں حسنؔ جی کے مرتے ہیں جو آتے ہیں مَدینہ چھوڑ کر

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah