We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Rukh Din Hai Ya Mehar Samaa

Ala Hazrat Imam Ahmed Raza Khan Barelvi

رُخ دن ہے یا مہرِ سَما یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں شب زُلف یا مُشکِ ختا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں



Get Lyrics On-The-Go! Download Our App Now!

Get it on Google Play


ممکن میں یہ قدرت کہاں واجب میں عبدیت کہاں حیراں ہوں یہ بھی ہے خطا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں


حق یہ کہ ہیں عبدِ الٰہ اور عالمِ امکاں کے شاہ برزخ ہیں وہ سِّرِ خدا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں


بُلبل نے گُل اُن کو کہا قُمری نے سروِ جانفزا حیرت نے جھنجھلا کر کہا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں


خورشید تھا کس زور پر کیا بڑھ کے چمکا تھا قمر بے پردہ جب وہ رُخ ہوا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں


ڈر تھا کہ عصیاں کی سزا اب ہو گی یا روزِ جزا دی اُن کی رحمت نے صدا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں


کوئی ہے نازاں زُہد پر یا حسنِ توبہ ہے سِپر یاں ہے فقط تیری عطا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں


دن لَہْو میں کھونا تجھے شب صبح تک سونا تجھے شرمِ نبی خوفِ خدا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں


رزقِ خدا کھایا کیا فرمانِ حق ٹالا کیا شکرِ کرم ترسِ سزا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں


ہے بلبُل رنگیں رضاؔ یا طُوطی نغمَہ سرا حق یہ کہ واصِف ہے تِرا یہ بھی نہیں وہ بھی نہیں

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah