We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Nigah e Lutf Ke UmeedwarNot Verified

Hassan Raza Khan Barelvi

نگاہِ لطف کے اُمیدوار ہم بھی ہیں لئے ہوئے یہ دلِ بے قرار ہم بھی ہیں



Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play


ہمارے دَست تمنا کی لاج بھی رکھنا تِرے فقیروں میں اے شہر یار ہم بھی ہیں


اِدھر بھی توسن اَقدس کے دو قدم جلوے تمہاری راہ میں مشت غبار ہم بھی ہیں


کھلا دو غنچۂ دل صدقہ بادِ دامن کا امیدوارِ نسیمِ بہار ہم بھی ہیں


تمہاری ایک نگاہِ کرم میں سب کچھ ہے پڑے ہوئے تو سرِ راہ گزار ہم بھی ہیں


جو سر پہ رکھنے کو مل جائے نعل پاکِ حضور تو پھر کہیں گے کہ ہاں تاجدار ہم بھی ہیں


یہ کس شہنشہ والا کا صدقہ بٹتا ہے کہ خسروؤں میں پڑی ہے پکار ہم بھی ہیں


ہماری بگڑی بنی اُن کے اِختیار میں ہے سپرد اُنہیں کے ہیں سب کاروبار ہم بھی ہیں


حسنؔ ہے جن کی سخاوَت کی دُھوم عالم میں انہیں کے تم بھی ہواِک ریزہ خوار ہم بھی ہیں

Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah