We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Nabi Ke Raaste Ki Khak Lun Ga

Muzaffar Warsi

نبی کے راستے کی خاک لوں گا مَیں سب سے قیمتی پوشاک لوں گا


محل مینار کیا کرنے ہیں مُجھ کو مدینے کے خس و خاشاک لوں گا


شہِ کونین کی فاقہ کشی سے مَیں اپنی رُوح کی خوراک لوں گا


مِری نامہ بری آنّسُو کریں گے مَیں اُن سے دیدہء نمناک لوں گا


مری خواہش اگر پُوچھی اُنھوں نے مَیں استحکام ارضِ پاک لوں گا


حضورؐ آئیں گے جب میری لحد میں زمیں سے قیمتِ افلاک لوں گا


مِلی جاگیر اگر جنّت میں کوئی تو دہلیزِ شہِ لولاک لوں گا



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


مَیں اُن سے آخری دَم تک مظفؔر بصیرت آگہی ادراک لوں گا

Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah