We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Awaisiyon Mein Beth Ja

Muzaffar Warsi

اُویسیوں میں بیٹھ جا بلالیوں میں بیٹھ جا طلب ہے کچھ تو بے طلب سوالیوں میں بیٹھ جا


یہ معرفت کے راستے ہیں اہل دل کے واسطے جنیدیوں سے جا کے مل غزالیوں میں بیٹھ جا


صحابیوں سے پھول تابعین سے چراغ لے حضورؐ چاہئیں تو ان موالیوں میں بیٹھ جا


درود پڑھ نماز پڑھ عبادتوں کے راز پڑھ صفیں تو سب بچھی ہیں عشق والیوں میں بیٹھ جا


ہر ایک سانس پر جو اُں کو دیکھنے کا شوق ہے تو آنکھ بن کر اُن کے در کی جالیوں میں بیٹھ جا



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


اگر ہیں خلوتیں عزیز تو ہجوم میں نکل اگر سکون چاہیے دھمالیوں میں بیٹھ جا


جو چاہتا ہے گلستانِ مصطفےٰؐ کی نوکری تو بوئے مصطفؐےٰ پہن کے مالیوں میں بیٹھ جا


مظفر آپ تک رسائی اتنی سہل تو نہیں توجہ چاہیے تو یرغمالیوں میں بیٹھ جا

Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah