We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Nabi ka Naam Jab Mere Laboun Par Raqs Karta Hai

Muzaffar Warsi

نبی کا نام جب میرے لبوں پر رقص کرتا ہے لہو بھی میرا شریانوں کےاندر رقص کرتا ہے


مری بےچین آنکھوں میں وہ جب تشریف لاتےہیں تصور اُن کے دامن سے لپٹ کر رقص کرتا ہے


وہ صحراؤں میں بھی پانی پلا دیتے ہیں پیاسوں کو کہ اُن کی انگلیوں میں بھی سمندر رقص کرتا ہے


پڑے ہیں نقش پاۓمصطفیٰﷺکےہارگردن میں جبھی تو روح لہراتی ہے پیکر رقص کرتا ہے



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


زمین و آسماں بھی اپنے قابو میں نہیں رہتے تڑپ کر جب محمد ﷺ کا قلندر رقص کرتاہے


لگی ہے بھیڑ اس کے گرد یہ کیسی فرشتوں کی! یہ کس کا نام لے لے کر مظفرؔ رقص کرتا ہے

No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah