Muzdah e Rehmat Haq

مژدۂ رحمت حق ہم کو سنانے والے مرحبا آتشِ دوزخ سے بچانے والے



جتنے اللہ نے بھیجے ہیں نبی دنیا میں تیری آمد کی خبر سب ہیں سنانے والے



مجھ سے ناشاد کو پہنچا دے دَرِ احمد تک میرے خالق میرے بچھڑوں کے ملانے والے




Get it on Google Play



دلِ ویرانۂ عاشق کو بھی کیجئے آباد میرے محبوب مَدینے کے بسانے والے



کوئی پہنچا نہ نبی رتبۂ عالی کو ترے مرحبا! خلد کی زنجیر ہلانے والے



بعد مردن مجھے دِکھلائیں گے جلوہ اپنا قبر تیرہ میں مرے شمع دکھانے والے



قبر میں آپ کو دیکھا تو رضاؔ نے یہ کہا دیکھئے! آئے وہ مردوں کو جلانے والے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah