Mustafa Mustafa Kar Raha Hun

مصطفےؐ مصطفےؐ کر رہا ہوں یعنی رب کی ثنا کر رہا ہوں



نعت بھی میرا حسن ِطلب ہے اس گلی میں صدا کررہا ہوں



ان کے دریا میں مجھ کو ڈبو دے منتِ ناخدا کر رہا ہوں




Get it on Google Play



چل رہا ہوں مدارِ حرم میں یا طواف ِحرا کر رہا ہوں



زندگی ان پہ قربان کر کے قرض ایماں ادا کررہا ہوں



گنبد مصطفےؐ سے لپٹ کر زخمِ دل کو ہرا کر رہا ہوں



کیوں نہ ہو غیر حاضر مظفر حاضری کی دعا کر رہا ہوں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah