We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Mujh Ko Toh Apni Jan Se Bhu Pyara Hai Unka Naam

Ahmed Nadeem Qasmi

مجھ کو تو اپنی جاں سے بھی پیارا ہے اُن کا نام شب ہے اگر حیات ، ستارا ہے اُن کا نام



Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play


تنہائی کس طرح مجھے محصور کر سکے جب میرے دل میں انجمن آرا ہے اُن کا نام


ہر شخص کے دکھوں کا مداوا ہے اُن کی ذات سب پاشکستگاں کا سہارا ہے اُن کا نام


بے یاروں ، بے کسوں کا اثاثہ ہے اُن کی یاد بے چارگان دہر کا چارا ہے اُن کا نام


لب وَا رَہیں تو اسمِ محمد ادا نہ ہو اظہار مدعا کا اشارا ہے اُن کا نام


لفظِ محمدؐ اصل میں ہے نطق کا جمال لحنِ خدا نے خود ہی سنوارا ہے ان کا نام


ؔقرآن پاک اُن پہ اتارا گیا ندیم اور میں نے اپنے دل میں اُتارا ہے اُن کا نام

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah