Muhammad Hain Samandar

محمدؐ ہیں سمندر تشنگی نعت بہت سیراب مجھ کو کر گئی نعت



ہر اک شے کا حوالہ مصطفؐےٰ ہیں زمیں بھی نعت ہے افلاک بھی نعت



پڑھو قرآن تو معلوم ہوگا کہی اللہ نے کتنی بڑی نعت




Get it on Google Play



اگر ہر اک عمل ہو حسب قرآں تو بن جاتی ہے پوری زندگی نعت



مرا دیباچہء عشق و محبت خدا کی حمد یا سرکار کی نعت



نمازِ با جماعت ہو رہی ہے امام اُن کا تصور مقتدی نعت



پڑھیں آقاؐ کی محفل میں فرشتے مظفر جب بھی لکھتا ہے نئی نعت

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah