We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Muhammad Arabi Ki Lughaat Likhni HaiNot Verified

Muzaffar Warsi

محمدؐ عربی کی لغات لکھنی ہے اتار دو مجھے قرآں میں ، نعت لکھنی ہے


مرے خدا مجھے حسّان کا قلم دے دے مجھے بھی مدحِ شہِ کائنات لکھنی ہے


کبھی جو خشک نہ ہو ایسی چشم نم دے دے کہ آنسوؤں سے مجھے دل کی بات لکھنی ہے


دعا کے ہاتھ میں وہ زلف خم بہ خم دے دے سیاہ بختیوں میں چاند رات لکھنی ہے


یقیں کو سندِ رحمت و کرم دے دے عمل کی فرد پہ اپنی نجات لکھنی ہے


فرازِ عرش نہیں گوشہء حرم دے دے بہت سی شرحِ درود وصلوٰۃ لکھنی ہے



Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play


وجود کو نسبِ شجرہء عدم دے دے کتابِ فلسفہء معجزات لکھنی ہے


تمام اُسوہ و اوصاف محترم دے دے ہر ایک جزو کی اک کَلیّات لکھنی ہے

Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah