We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

مومن وہ ہے جو اُن کی عزّت پہ مَرے دِل سے تعظیم بھی کرتا ہے نجدی تو مَرے دل سے


واللہ وہ سُن لیں گے فریاد کو پہنچیں گے اِتنا بھی تو ہو کوئی جو آہ کرے دل سے


بچھڑی ہے گلی کیسی بگڑی ہے بنی کیسی پوچھو کوئی یہ صَدمہ ارمان بھرے دل سے


کیا اس کو گِرائے دہر جس پَر تُو نظر رکھے خاک اُس کو اٹھائے حشر جو تیرے گرے دل سے


بہکا ہے کہاں مجنوں لے ڈالی بنوں کی خاک دم بھر نہ کیا خیمہ لیلیٰ نے پَرے دل سے


سونے کو تپائیں جب کچھ مِیل ہو یا کچھ مَیل کیا کام جہنم کے دَھرے کو کھرے دل سے



No More Screenshots! Save Storage with Our Lyrics App!

Get it on Google Play


آتا ہے درِ والا یُوں ذوقِ طواف آنا دل جان سے صدقے ہو سر گرِد پھرے دل سے


اے ابرِ کرم فریاد فریاد جَلا ڈالا اس سوزشِ غم کو ہے ضِد میرے ہرے دل سے


دریا ہے چڑھا تیرا کتنی ہی اڑائیں خاک اُتریں گے کہاں مجرم اے عفو ترے دل سے


کیا جانیں یِم غم میں دِل ڈُوب گیا کیسا کِس تہ کو گئے ارماں اب تک نہ تِرے دل سے


کرتا تو ہے یاد اُن کی غفلت کو ذرا روکے لِلّٰہ رضؔا دل سے ہاں دل سے ارے دل سے

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah