Meri Murad Aap Ki Jab Zaat Hogayi

میری مراد آپ کی جب ذات ہوگئی مجھ پر خطا پہ نور کی برسات ہوگئی



وہ جو نہ تھے خود سے کوئی آشنا نہ تھا وہ آ گۓ تو خود سے ملاقات ہوگئی



نکلی جو بات میرے نبی کی زبان سے قرآن کا خلاصہ وہی بات ہو گئی



شاہوں کو رشک آیا ہےاس کے نصیب پر جس کو نصیب آپ کی خیرات ہوگئی



اتنا بلند حق نے کیا ان کے ذکر کو اس ذکر کی بلندی مناجات ہوگئی




Get it on Google Play



سوچا تھا اُن کو جا کےسنائیں گے دردِ دل دیکھا تو محو ذہن سے ہر بات ہو گئی



خالدؔ مرے حضور جہاں مسکرا دیۓ ظلمت کدے میں نور کی برسات ہوگئی

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah