We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Mere Andar Ferozan HuzoorNot Verified

Muzaffar Warsi

میرے اندر فروزاں حضورؐ مَیں اندھیرا ، چراغاں حضورؐ


سوچیے تو نِری روشنی دیکھیے تو ہیں اِنساں حضورؐ


رُوحِ قُرآں ہے ذاتِ خُدا اور تجسیمِ قُرآں حضورؐ


ہُوں شریعت کا قائل مگر میرا دِیں میرا ایماں حضورؐ


ہوتا رہتا ہُوں ممنون ‘ مَیں کرتے رہتے ہیں احساں حضورؐ


میرے آنّسُو بہت قیمتی میری آنکھوں کے مہماں حضورؐ


آپ کے دَم سے آباد ہُوں آپ ہیں رونقِ جاں حضورؐ



No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play


آپ پر آپ کی آ ل پر مَیں نچھاور مَیں قُرباں حضورؐ


کیوں نہ ہر کوئی مُجھ کو پڑھے آپ ہیں میرا عُنواں حضور


سہل ‘ دُنیا ، مظفّؔر پہ کی آخرت بھی ہو آساں حضورؐ

Stop Wasting Storage - Download Lyrics in Lightweight Text Format!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah