We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Mein Muhammad Se JoNot Verified

Muzaffar Warsi

میں محمدؐ سے جو منسوب ہوا خوب ہوا ان کا دیوانہ و مجذوب ہوا خوب ہوا


آنسو ؤں سے مجھے جنت کی ہوا آتی ہے میرا دل دیدہء یعقوب ہوا خوب ہوا


اس کی آوازِ قدم آئی زمانے لے کر لمحے لمحے نے کہا خوب ہوا خوب ہوا


اس نے اللہ کو اللہ نے اس کو چاہا کبھی طالب کبھی مطلوب ہوا خوب ہوا


حق تعالیٰ کی اطاعت ہے ،اطاعت اس کی میں جو محبوب کا محبوب ہوا خوب ہوا


میرے ہر سانس کا مقصود درود اور سلام ان کے دربار کا مندوب ہوا خوب ہوا



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


منفرد میری غزل نعت اچھوتی میری جو مظفر مرا اسلوب ہوا خوب ہوا

Never Be Without Your Favorite Lyrics - Get the App for Offline Access!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah