We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Mein Hun UmeedwarNot Verified

Muzaffar Warsi

مَیں ہُو ں اُمّید وارِ شہِ دوجہاں سبز گُنبد مِرا انتخابی نشاں


کُوچہء مصطفےٰ سے جو آئی ہَوا کھُل گئیں حُجرہء ذہن کی کھڑکیاں


میرے اشعار ہیں یا بلالِ سخن دے رہا ہے فصیلِ حرم سے اذاں


آپ کی ذات اظہارِ حقّ و یقیں آپ کی با ت اعلانِ امن و اماں



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


لمحہ لمحہ اطاعت کرے آپ کی آپ کی آہٹیں کارواں کارواں


آپ پیاسے کو دریا عنایت کریں آپ کی رحمتیں بیکراں بیکرا ں


چاند سُورج سمجھتی ہے دُنیا جسے آپ ہی کی مظفّر ؔ ہیں پرچھائیاں

Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah