We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Mann Mohne Nabi Makki Madni

Abdul Sattar Khan Niazi

من موہنےنبی مکی مدنی ہمپر بھی کرم فرما جانا توری دیدکےپیاسےبیٹھےہیں میرے شاہا پیاس بھجاجانا


لجپالوں کے لجپال نبی موری کٹین میں بھی آؤ کبھی توری راہ تکوں میں کروں بنتی میرےسوۓبھاگ جگا جانا


دکھ دردکی باتاں کاسےکروں ہروقت تمہارانام جپوں آوےچین نہ تجھ بِن نینن کو اللہ جمال دکھا جانا


تیرےنام کا صدقہ کھاتےہیں ہم تیرےہی گن گاتےہیں کوئی جانے جانےنہ جانےہم نےتوتمہیں داتا جانا


محبوب بھی وہ محبوب خداوہ حد سےہیں سوا اےعقل کے اندھو!تم نےانہیں کیونکراپنےجیسا جانا


ہم پربھی کرم کی کیجونظرقسمت میں رہےطیبہ کاسفر سرکارتمہاری گلیوں میں منگتوں کا رہےآنا جانا



More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play


تو ایسا سمندرہےجس کی عظمت کاکناراکوئی نہیں وہ شان تری سجھا ہی نہیں جس نےبھی تجھےدریاجانا


یک چشم کرم یاشاہ امم تیری ذات ہےدونوں جہاں کا بھرم اےجان بہاراں نگہتِ گل مرا سارا چمن مہکا جانا


ہو خیر تیرےپیمانےکی دھوم تیرےمیخانےکی اک جام نواسوں کاصدقہ سرکارہمیں پلا جانا


یہ کتنا کرم اللہ کا ہوا یہ کتنا بڑا اعزاز ملا دنیا نے نیازی کوشاہا جانا تو ترا منگتا جانا


Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah