Mare Nabi Ne Itna Nawaza

میرے نبی نے اتنا نوازا جھک گیا سر شکرانے میں لمحہ لمحہ گزرا میرا ان کی یاد میں



تھوڑی تھوڑی پیتا رہوں گا کب تک تیری محفل میں میخانہ ہی ڈال دے ساقی آج میرے پیمانے میں



اپنی نظر کے جام پلا کر سب کے ہوش اڑا ساقی میخاروں کی بھیڑ لگی ہے آتیرے میخانے میں




Get it on Google Play



برسوں بیت گئے ہیں آقا آس لگائے بیٹھا ہوں آپ کا اِک دن آنا ہو گا میرے بھی کاشانے میں



رب کا ہے احسان نیازی اور یہ خاص عنایت ہے جیون گھڑیاں بیت رہی ہیں پیت کی پریت نبھانے میں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah