Main Nahi Maangta Zamany Se

میں نہیں مانگتا زمانے سے رابطہ ہے سخی گھرانےسے



جن کے نانا نبی ہیں بابا علی میری نسبت ہےاس گھرانےسے



ہم کوجو کچھ ملا خدا کی قسم پنج تن کے سخی گھرانےسے



بادشاہ ہو وزیر ہو کہ فقیر سب کوملتاہےاس خزانےسے



سرور دو جہاں کی شانِ کرم پوچھ ان کےکسی دیوانےسے



رحمتوں سے سجا ہے گھر میرا محفلِ نعت کے سجانے سے




Get it on Google Play



بھاگ جتنے بھی لگے نیازی کو وہ لگے ان کے آستانے سے



Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah