We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

لب جاں بخش کا اے جاں مجھے صدقہ دیدو مژدۂ عیش ابد جانِ مسیحا دے دو


غم ہستی کا مداوا مرے مولیٰ دے دو بادۂ خاص کا اک جام چھلکتا دے دو


غرق ہوتی ہوئی ناؤ کو سہارا دے دو موج تھم جائے خدارا یہ اشارہ دے دو



No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play


ہم گنہگار سہی حضرتِ رضواں لیکن ان کے بندے ہیں جناں حق ہے ہمارا دیدو


تپش مہر قیامت کو سہیں ہم کیسے اپنے دامانِ کرم کا ہمیں سایہ دے دو


بھول جائے جسے پی کر غم دوراں اخترؔ ساقیٔ کوثر و تسنیم وہ صہبا دے دو

Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah