کوئی تسکیں نہ ملی اور نہ دوا کام آئی ہر کڑے وقت میں آقا کی ثنا کام آئی
ظلمتوں نے جہاں ماحول کو آلودہ کیا ذکر سرکارسےجو مہکی فضا، کام آئی
اٹھےطوفان کئ بار سفینے ڈوبے رخ بدلنےکومدینے کی فضا کام آئی
سب طبیبوں کی جہاں چارہ گری ختم ہوئی ان کے قدموں کی وہاں خاک شفا کام آئی
نعت بیمار کی سننےکےلۓ آپ ﷺ آۓ اچھا کرنے کے لۓ ان کی ردا کام آئی
صوت کا حسن بھی اظہار کو زینت بخشے پیش سرکار ﷺ مگر دل کی صدا کام آئی
جاکے غاروں میں مرے واسطےرونےوالے حشر میں سب کےلۓ تیری دعا کام آئی
روز محشر نہ ظہوری تھا کوئی زاد عمل سرور ﷺ دیں کےتبسم کی ادا کام آئی