Koi Saani Nahi

کوئی ثانی نہیں، محبوب بنایا ایسا رب نےسرکارکےپیکرکو سجایا ایسا



مرتبہ ساری خدائی میں بڑااس کوملا کوئی آۓ گا کبھی اور نہ آیا ایسا



جو گرے تھے وہ اٹھے، دنیا کے سلطان بنے مرے آقا نے نگاہوں سے اٹھا یا ایسا



دشمنِ جان تھےجو، ہمدم و دمساز بنے میرے سرکار نے بچھڑوں کو ملایا ایسا



جان لینے کے لۓ آۓ، گرے قدموں میں میرے آقا نے انہیں جلوہ دکھایا ایسا




Get it on Google Play



والئِ کون و مکاں ہو گۓمہمان ان کے ابو ایوب نے کُلّی کو سجایا ایسا



داد دیتے ہیں سر عرش ملائک سارے جشن میلاد غلاموں نے منایا ایسا



مرحبا کیوں نہ کہیں رحمت عالم کے غلام ذکر سرکار ظہوری نے سنایا ایسا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah