We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Khushiyan Manao BhaiyoNot Verified

Muhammad Ilyas Atar Qadri

خوشیاں مناؤ بھائیو! سرکار آگئے سرکار آگئے، شَہِ اَبرار آگئے


سب جھوم جھوم کر کہو سرکار آگئے دونوں جہاں کے مالِک و مختار آگئے


وہ غمزدوں کے حامی و غم خوار آگئے دُکھیوں کے بے کسوں کے مدد گار آگئے


وہ مسکراتے خلق کے سردار آگئے چمکاتے اپنا چہرہ چمکدار آگئے


ہے آج جشنِ آمدِ سرکار چار سو دنیا میں آج نبیوں کے سالارآگئے



Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play


خوشیوں کے لمحے آگئے دیوانے جھوم اُٹھے عیدوں کی عید آگئی سرکار آگئے


دائی حلیمہ میں تری تقدیر پر نثار گودی میں تیری احمدِ مختار آگئے


پڑھتے دُرُود سارے ہی تعظیم کو اُٹھو اُٹھ کر پڑھو سلام کہ سرکار آگئے


دیوانو! آؤ آمنہ بی بی کے گھر چلیں صبحِ بہاراں ہو گئی سرکار آگئے


لہراؤ سبز پرچم اے اسلامی بھائیو! گھر گھر کرو چَراغاں کہ سرکار آگئے


ہوتے ہی پیدا،کرتے ہیں اُمّت کو یاد آپ اُمّت کی مغفِرت کے طلب گار آگئے


رکّھو گناہ گارو نہ اب خوف حشر کا اے مجرِمو! تمہارے طَرَفدار آگئے


اے غمزدو! تمہاری تو بس عید ہو گئی آفت زدو! تمہارے مددگار آگئے


یارب! کرم ہو از پئے مِیلادِمصطَفیٰ بخشِش کی آس لے کے گنہگار آگئے


صَدقہ حُضور! آپ کے میلادِ پاک کا دیدو شِفا گناہوں کے بیمار آگئے


صَدقہ بٹے گا آمِنہ بی بی کے گھر میں آج کَشکَول لے کے دوڑتے نادار آگئے


پُھولے نہیں سماتے ہیں عطّارؔ آج تو دنیا میں آج حامیِ عطّارؔ آگئے

Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah