خلد مری ، صرف اُس کی تمنا ، صلی اللہ علیہ وسلم وہ مرا سدرہ وہ مرا ظوبیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
غار حرا میں وہ تنہا تھا ، تنہائی میں بھی یکتا تھا چار طرف ذکر اقرا تھا ، صلی اللہ علیہ وسلم
قبل اُس کے مسجود تھے کتنے ، فرعون و نمرود تھے کتنے کتنے بتوں کو اُس نے توڑا صلی اللہ علیہ وسلم
اُس کا جلال ہے بحرو بر میں اُس کا جمال ہے کوہ قمرو میں اُس کی گرفت میں عالم اشیا ، صلی اللہ علیہ وسلم
وہ جو بظاہر خاک نشیں تھا ، لیکن جو افلاک نشیں تھا میں ہوں ندیم غلام اُسی کا ، صلی اللہ علیہ وسلم