Jis Ko Unke Karam Ne Pala Hai

جس کو ان کے کرم نے پالا ہے وہ تو ادنیٰ کہاں ہے اعلیٰ ہے



دستِ قدرت نے آپ ڈھالا ہے اُن کا انداز ہی نرالا ہے



قرب مانگے رسول اکرم کا جس کا مقصود حق تعالیٰ ہے



بھیک پاتے ہیں جو مدینے سے ان فقیروں کا بول بالا ہے



جرم عصیاں مرے چھپاۓ گا زلفِ وللیل کا جو ھالا ہے



حق نظر آیا میرے آقا نے جامِ دیدار جب اچھالا ہے




Get it on Google Play



آپ کے در سے کون خالی گیا آپ نے کب کسی کو ٹالا ہے



وہ سمجھتا ہے آپ کیا کیا ہیں جس نے قرآن دیکھا بھالا ہے



اُن کا جلوہ تو ہر جگہ ہےمگر دیکھتا ہے جو آنکھ والا ہے



کیوں نہ روشن ضمیر ہوں ہم بھی دل میں جب آپ کا اجالا ہے



مصطفیٰ کے کرم نے اے خالدؔ پستیوں سے ہمیں نکالا ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah