Jabeen Pe Naqsh

جبیں پہ نقش درِ مصطفؐےٰ کے لایا ہوں خدا کا قرب بہت دور جا کے لایا ہوں




Get it on Google Play



اب اپنی صحتِ باطن کا مجھ کو فکر نہیں طبیبِ عشق سے نسخے دعا کے لایا ہوں



نشانِ پائے محمدؐ تھے جا نماز مری میں جا نماز سے کعبہ اٹھا کے لایا ہوں



ہر ایک سنگ کو چاٹا تھا میری آنکھوں نے نظر میں ذائقے غارِ حرا کے لایا ہوں



مہکتے رہتے ہیں اندر گرے ہوئے آنسو یہ عطرِ عشق وہیں سے لگا کے لایا ہوں



کروں گا جسم بدر اب ہر اک سیا ہی کو چراغ خون کے اندر جلا کے لایا ہوں



مظفر اپنے وطن کی فضا سجاؤں گا گلی سے آپؐ کی جھونکے ہوا کے لایا ہوں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah