Main Uss Zamane Ka Muntazir

میں اُس زمانے کا منتظر ہوں زمانہ جب بے مثال ہوگا ہر ایک مسجد مدینہ ہو گی ہر اک موذّن بلال ہوگا



چمک اٹھے گر ضمیر اپنےٗ جو ہوگئے ہم اسیر اپنے ہر ایک آہٹ چراغ ہوگیٗ ہر ایک سایا ہلال ہوگا



حضورؐ کے آئنے اٹھا کر چلے تو پہچانے جائیں گے ہم سفارشِ عشق مصطفؐےٰ سے ہمارا باطن بحال ہوگا



قرون اولیٰ سے رابطہ کر لیا جو اپنی ترقیّوں نے محبتوں سے صداقتوں سے ہر آدمی مالا مال ہوگا




Get it on Google Play



جہاد کرنا ہے ہر گھڑی سے ،حساب لینا ہے زندگی سے منائیں گے جشن خیر ، اس دن بدی کا جب انتقال ہوگا



چنے گا جو راستے کے پتھرٗ اُسے زمانہ کہے گا رہبر کسی کو ٹھوکر لگی تو ہر میر کارواں سے سوال ہوگا



شریعتِ مصطفؐےٰ مظفر ، ہماری آئین ساز ہوگی خدا کا قانون ، اپنا قانون بن گیا تو کمال ہوگا

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah