Jab Masjid e Nabwi ke Minar

جب مسجد نبوی ﷺ کے مینار نظر آۓ اللہ کی رحمت کے آثار نظر آۓ




Get it on Google Play



منظر ہو بیاں کیسےالفاظ نہیں ملتے جس وقت محمد ﷺ کا دربار نظر آۓ



بس یاد رہا اتنا سینے سے لگی جالی پھر یاد نہیں کیا کیا انوار نظر آۓ



دکھ درد کے ماروں کع غم یاد نہیں جب سامنے آنکھوں کے غمخوارنظر آۓ



مکے کی فضاؤں میں طیبہ کی ہواؤں میں ہم نے توجدھر دیکھا سرکار ﷺ نظر آۓ



چھوڑ آیاظہوری میں دل و جان مدینے میں اب جینا یہاں مجھ کو دشوار نظر آۓ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah