We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

اس طرف بھی اک نظر مہر درخشانِ جمال ہم بھی رکھتے ہیں بہت مدت سے ارمانِ جمال



Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play


تم نے اچھوں پہ کیا ہے خوب فیضانِ جمال ہم بدوں پر بھی نگاہِ لطف سلطانِ جمال اک اشارے سے کیا شق ماہِ تاباں آپ نے مرحبا صد مرحبا صَلِّ علیٰ شانِ جمال


تیری جاں بخشی کے صدقے اے مسیحائے زماں سنگریزوں نے پڑھا کلمہ ترا جانِ جمال کب سے بیٹھے ہیں لگائے لو در جاناں پہ ہم ہائے کب تک دید کو ترسیں فدایانِ جمال


فرش آنکھوں کا بچھائو رہ گزر میں عاشقو ان کے نقش پا سے ہوگے مظہر شانِ جمال


مرکے مٹی میں ملے وہ نجدیو بالکل غلط حسب سابق اب بھی ہیں مرقدمیں سلطانِ جمال


گرمیٔ محشر گنہگاروہے بس کچھ دیر کی ابر بن کر چھائیں گے گیسوئے سلطانِ جمال


کرکے دعویٰ ہمسری کا کیسے منہ کے بل گرا مٹ گیا وہ جس نے کی توہین سلطانِ جمال حاسدانِ شاہِ دیں کو دیجئے اخترؔ جواب در حقیقت مصطفیٰ پیارے ہیں سلطانِ جمال

No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah