Shahenshah e Do Alam Ka Karam Hai

شہنشاہِ دو عالم کا کرم ہے مرے دل کو میسر اُن کا غم ہے



یہیں رہتے ہیں وہ جانِ بہاراں یہ دنیا دل کی رشک صد ارم ہے



بھلا دعوے ہیں ان سے ہمسری کے سر عرشِ بریں جن کا قدم ہے یہ دربارِ نبی ہے جس کے آگے نہ جانے عرشِ اعظم کب سے خم ہے ترس کھائو میری تشنہ لبی پر مری پیاس اور اک جام کم ہے




Get it on Google Play



دلِ بیتاب کو بہلائوں کیسے بڑھے گی اور بے تابی ستم ہے یہاں قابو میں رکھیے دل کو اخترؔ یہ دربار شہنشاہِ امم ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah