We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Ilham Ki Rim Jhim

Mohsin Naqvi

الہام کی رم جھم کہیں بخشش کی گھٹا ہے یہ دل کا نگر ہے کہ مدینے کی فضا ہے


سانسوں میں مہکتی ہیں مناجات کی کلیاں کلیوں کے کٹوروں پہ تیرا نام لکھا ہے


آیات کی جھرمٹ میں تیرے نام کی مسند لفظوں کی انگوٹھی میں نگینہ سا جڑا ہے


خورشید تیری راہ میں بھٹکتا ہوا جگنو مہتاب تیرا ریزہ نقشِ کف پا ہے


ولیل تیرے سایہ گیسو کا تراشا ولعصر تیری نیم نگاہی کی ادا ہے


رگ رگ نے سمیٹی ہے تیرے نام کی فریاد جب جب بھی پریشان مجھے دنیا نے کیا ہے



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


خالق نے قسم کھائی ہے اُس شہراماں کی جس شہر کی گلیوں نے تجھے ورد کیا ہے


اک بار تیرا نقشِ قدم چوم لیا تھا اب تک یہ فلک شکر کے سجدے میں جھکا ہے


سورج کو ابھرنے نہیں دیتا تیرا حبشی ے زر کو ابوزر تیری بخشش نے کیا ہے


ثقلین کی قسمت تیری دہلیز کا صدقہ عالم کا مقدر تیرے ہا تھوں پہ لکھا ہے


اترے گا کہاں تک کوئی آیات کی تہہ میں قرآن تیری خاطر ابھی مصروفِ ثنا ہے


اب اور بیاں کیا ہو کسی سے تیری مدحت یہ کم تو نہیں ہے کہ تو محبوبِ خدا ہے


اے گنبدِ خضریٰ کے مکین میری مدد کر یا پھر یہ بتا کون میرا تیرے سوا ہے


بخشش تیری آنکھوں کی طرف دیکھ رہی ہے محسن تیرے دربار میں چپ چاپ کھڑا ہے

Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah