اپنے روضے کی جالی آقاﷺ دکھلائیں گے آقا ﷺ مدینے والے بگڑی بنائیں گے
کوئی مانے نہ مانے ہم ہیں ان کے دیوانے جن کا کھاتے ہیں صدقہ گُن ان کے گائیں گے
ہِند الوَ لی کا صدقہ غوثِ جلی کا صدقہ مولا علی کا صدقہ اس درسے پائیں گے
جس نے بھلایا ان کو دوزخ میں جاۓ گا وہ آقاﷺ کے چاہنے والے جنت میں جائیں گے
رورو کے عمر گزاری اپنی نہ آئی باری وہ دن کب آۓ گا جب ہم طیبہ جائیں گے
دل کی مرادیں پوری ہوں گی مدینے جاکر آقا ﷺ کے در پہ جا کر نعتیں سنائیں گے
کہتا ہے دل یہ میرا طیبہ میں ہوگا ڈیرا مجھ کو یقین ہے محسنؔ آقا ﷺ بلائیں گے