Jamal Roe Nabi

جمال روۓ نبیؑ، حسن کبریا ہے علیؑ خدا نہیں ہے مگر مظہرِ خدا ہے علیؑ



کچھ اس لیے بھی توحیدرؑ ہےشہرعلم کادر دِلوں کو علم کی خیرات بانٹتا ہے علیؑ



ادھر ادھر کا سوالی نہ بن نہ عمرگنوا مجھے علی کی قسم، دستِ کبریا ہےعلیؑ



صدا یہ آج بھی آتی ہے باب خیبر سے خدا کےدیں کا مصیبت میں آسرا ہے علیؑ



حرم میں بت شکنی کا مظاہرہ دیکھو! کہ ابتدا ہے محمدؐ تو انتہا ہے علیؑ



خبر تھی گرم کہ معراج کا سفر ہو گا نبیؐ سے پہلے فلک پر پہنچ گیا ہےعلیؑ




Get it on Google Play



خدا کےدین، تری زندگی سلامت ہے تری رگوں میں لہو بن کےگونجتا ہےعلیؑ



ہزارسامری سانپوں میں گھر کے خوف نہ کھا کلیم طور کی جرات ترا عصا ہے علیؑ



علیؑ سے معرفت علم کی زکوٰۃ چلی مقام علم سے دنیا میں آشنا ہے علیؑ



یہی صراطِ حقیقت، یہی سراج ازل خدا کےشہرکا آسان راستہ ہے علیؑ



علیؑ کےپہلے پہر کی التماس نبیؐ نبیؐ کےپچھلےپہرکی حسیں دعاہےعلیؑ



بکھر کے بولتے قرآن کا سراپا ہے سمٹ کے نقطۃ تعظیم حرف باہےعلیؑ



اسی کے نام کا نعرہ ہے ارتعاش وجود سکوت گنبد احساس کی صدا ہے علیؑ



علیؑ علیؑ سے منور گلی گلی محسن گلی گلی میں ہمیشہ مری صدا ہےعلیؑ

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah