We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Hayya Ala Khair AlamalNot Verified

Muzaffar Warsi

حیَّ علیٰ خَیْرِ الْعَمل آنکھیں بچھا پَیروں تلے جن پر مرے آقا چلے چل تُو بھی اُن راہوں پہ چل حیَّ علیٰ خَیْرِ الْعَمل


اپنی طرف تکتا نہیں تُجھ سا کوئی یکتا نہیں جھونکا کسی طوفان کا تُجھ کو بُجھا سکتا نہیں کر بیعتِ عشق و وفا بن جا چراغِ مصطفےٰ سینے میں جل ہاتھوں پہ جل حیَّ علیٰ خَیْرِ الْعَمل


جب فرض تُجھ کو یاد ہے پھر تجھ پہ کیوں افتاد ہے شاگرد یِ دُنیا نہ کر تُو وقت کا اُستاد ہے دِل‘ سرورِ دیں سے لگا آنکھیں نہیں قسمت جگا چہرہ نہیں ‘ شیشہ بدل حیَّ علیٰ خَیْرِ الْعَمل



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


سارے صنم مسمار کر خَیْرُ الْبشرؐ سے پیار کر رکھ کر نبی کو سامنے آرائشِ کِردار کر اپنائے گی رحمت تجھے مِل جائے گی جنّت تجھے اپنے عذابوں سے نکل حیَّ علیٰ خَیْرِ الْعَمل


کیوں سر د ہے تیرا لہُو مایوس کیوں اِتنا ہے تُو قُرآن کی آواز میں سُن نغمہء لاتقنطو تُجھ میں تو اُس کی باس ہے جس جانِ حق کے پاس ہے تیری ہر اِک مُشکل کا حل حیَّ علیٰ خَیْرِ الْعَمل

More Lyrics, Less Storage - Install the App and Ditch the Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah