حریصؐ علینا، عزیز و پیمبر، سراجاً منیرا، سراجاًمنیرا لطافت سےگوندھاگیا تیراپیکر، سراجاًمنیرا، سراجاًمنیرا
بقا کی نہ عمردوامی کی مانگی، دعا جب بھی مانگی غلامی کی مانگی نہ مانگے کبھی میں نے لعل و جواہرسراجاً منیرا، سراجاًمنیرا
تو جس کے تصورمیں آباددنیا، تو جس کی غلامی میں آزاد دنیا پڑھیں لاالہٰ تیرے ہاتھوں میں پتھر سراجاًمنیرا،سراجاً منیرا
رسول شفاعت تو یٰسین و طہٰ تجھےٹوٹکرتیرے رب نے بھی چاہا تو عاقب، تو قاسم، تو سرو معنبر، سراجاً منیرا
کرم ہی کرم تو، سخا تو ہے امت کے حق میں دعا ہی دعا تو تو رحمت ہی رحمت، تو کوثر ہی کوثر،سراجاً منیرا، سراجاً منیرا
مجھے بھی اجازت ملےیامحمد، کلی دل کی اب تو کھلے یا محمد ترے درپہ حاضر ہو تیراگداگر، سراجاً منیرا،سراجاً منیرا
ریاض آج بھی دیکھنا رو رہاہے سررہگزرشام سے سورہا ہے جدائی کی راتیں ہیں اس کا مقدر، سراجاً منیرا، سراجاً منیرا