ہر سمت برستی ہوئی رحمت کی جھڑی ہے یہ سرور کونین کے آنے کی گھڑی ہے
وہ ابرکرم دشت کو گلزار بناۓ وہ سایہ رحمت ہے اگردھوپ کڑی ہے
محبوب کے دربارسےجومانگو ملے گا اللہ کی رضا آپ کی چوکھٹ پہ کھڑی ہے
سرکار نے حسان کو منبر پہ بٹھایا آقاﷺ کے ثنا خوان کی توقیربڑی ہے
جب چاہوں ظہوری کروں روضے کا نظارا تصویر مدینے کی مرے دل میں جڑی ہے