We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

ہر نظر کانپ اٹھے گی محشر کے دن خوف سے ہر کلیجہ دہل جائیگا پریہ ناز ان کے بندے کا دیکھیں گے سب تھام کر ان کا دامن مچل جائیگا


موج کترا کے ہم سے چلی جائیگی رخ مخالف ہوا کا بدل جائیگا جب اشارہ کریں گے وہ نام خدا اپنا بیڑا بھنور سے نکل جائیگا


یوں تو جیتا ہوں حکم خدا سے مگر میرے دل کی ہے ان کو یقیناً خبر حاصل زندگی ہوگا وہ دن مرا ان کے قدموں پہ جب دم نکل جائیگا



Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play


رب سلم وہ فرمانیوالے ملے کیوں ستاتے ہیں اے دل تجھے وسوسے پل سے گذریں گے ہم وجد کرتے ہوئے کون کہتا ہے پائوںپھسل جائیگا


اخترؔ خستہ کیوں اتنا بے چین ہے تیرا آقا شہنشاہِ کونین ہے لو لگا تو سہی شاہِ لولاک سے غم مسرت کے سانچے میں ڈھل جائیگا

Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah