Haq Numa Haq Sifaat

حق نما حق صفات آپ کی ذات شاہکار حیات آپ کی ذات



خالق کائنات ذات خدا مقصد کائنات آپ کی ذات



شرح تہذیب ایک ایک عمل روحِ اخلاقیات آپ کی ذات



شرق و غرب آپ کے نشانِ قدم جہت شش جہات آپ کی ذات



جزوِ ایماں مطالعہ جس کا دیں کی وہ کلیات آپ کی ذات



حیرت انگیز آپ کا معمول مظہر معجزات آپ کی ذات



ہر صدی آپ کے جلو میں چلے ہر زمانے کے ساتھ آپ کی ذات



جس کی تائید تا ابد ہوگی وہ ثبوت ثبات آپ کی ذات



میرا منشور میرا پیمانہ آپ کی بات آپ کی ذات




Get it on Google Play



کیا مظفر ہو عاقبت کی فکر میری وجہ نجات آپ کی ذات

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah