We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

اہلِ صِراط رُوحِ امیں کو خبر کریں جاتی ہے اُمّتِ نبوی فرش پر کریں


اِن فتنہ ہائے حشر سے کہدو حَذَرْ کریں نازوں کے پالے آتے ہیں رہ سے گزر کریں


بد ہیں تو آپ کے ہیں بھلے ہیں تو آپ کے ٹکڑوں سے تو یَہاں کے پلے رُخ کِدھر کریں



Download Lyrics & Access Offline - Install Our App Now!

Get it on Google Play


سرکار ہم کمینوں کے اطوار پر نہ جائیں آقا حضور اپنے کرم پر نظر کریں


ان کی حرم کے خار کشیدہ ہیں کس لئے آنکھوں میں آئیں سر پہ رہیں دِل میں گھر کریں


جالوں پہ جال پڑ گئے لِلّٰہ وقت ہے مشکل کشائی آپ کے ناخن اگر کریں


منزل کڑی ہے شان تبسّم کرم کرے تاروں کی چھاؤں نور کے تڑکے سفر کریں


کلکِ رضا ؔ ہے خنجرِ خونخوار برق بار اعدا سے کہدو خیر منائیں نہ شر کریں

Instant Access to Thousands of Lyrics - Tap to Install!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah