Sachi Baat Sikhate Yeh Hain

سچی بات سکھاتے یہ ہیں سیدھی راہ چلاتے یہ ہیں جلتی جان بچھاتے یہ ہیں روتی آنکھ ہنساتے یہ ہیں



رب ہے معطی یہ ہیں قاسم رزق اس کاہے کھلاتےیہ ہیں اس کی بخشش ان کا صدقہ دیتا وہ ہے دلاتے یہ ہیں



انا اعطینک الکوثر ساری کثرت پاتے یہ ہیں ٹھنڈا ٹھنڈا میٹھا میٹھا پیتے ہم ہیں پلاتے یہ ہیں



نزع روح میں آسمانی دے کلمہ یاد دلاتے یہ ہیں مرقد میں بندوں کو تھپک کے میٹھی نیند سلاتے یہ ہیں



باپ جہاں بیٹے سے بھاگے لطف وہاں فرماتے یہ ہیں ماں جب اکلوتے کو چھوڑے آ آ کہہ کے بلاتے یہ ہیں




Get it on Google Play



سلم سلم کی ڈھارس سے پل سے پار چلاتے یہ ہیں اپنی بنی ہم آپ بگاڑیں کون بناۓ بناتے یہ ہیں



رافع نافع شافع دافع کیا کیا رحمت لاتے یہ ہیں کہہ دو رضا سے خوش ہو خوش ہو مژدہ رضا کا سناتے یہ ہیں

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah