We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

دل کو اُن سے خدا جُدا نہ کرے بے کسی لوٹ لے خدا نہ کرے


اس میں رَوضہ کا سجدہ ہو کہ طواف ہوش میں جو نہ ہو وہ کیا نہ کرے


یہ وہی ہیں کہ بخش دیتے ہیں کون ان جرموں پر سزا نہ کرے


سب طبیبوں نے دے دیا ہے جواب آہ عیسیٰ اگر دوا نہ کرے


دل کہاں لے چلا حرم سے مجھے ارے تیرا بُرا خدا نہ کرے


عذر اُمید عفو گر نہ سنیں رُوسیاہ اور کیا بہانہ کرے


دل میں روشن ہے شمعِ عشقِ حضور کاش جوشِ ہوس ہوا نہ کرے


حشر میں ہم بھی سیر دیکھیں گے منکِر آج ان سے اِلتجا نہ کرے


ضُعف مانا مگر یہ ظالم دل اُن کے رستے میں تو تھکا نہ کرے


جب تِری خُو ہے سب کا جی رکھنا وُہی اچھّا جو دِل بُرا نہ کرے


دِل سے اِک ذوقِ مے کا طالب ہوں کون کہتا ہے اتقا نہ کرے



Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play


لے رضاؔ سب چلے مدینے کو میں نہ جاؤں ارے خدا نہ کرے

Your Lyrics, Even Offline - Install the App for Free!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah