We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Dil Ke Hira Mein Apne Khuda Se

دل کے حرا میں اپنے خدا سے تیرے سوا کچھ بھی تو نہ مانگا تو مرا اول تو مرا آخر تو مرا ملجا تو مراماویٰ



بعد خدا اِک تو ہی سہارا گِھر گیا میں تنہا بے چارا چار طرف تاریخ کا جنگل تاک میں اپنے گھات میں اعدا



کتنے صحیفے میں نے کھنگا لے نصف اندھیرے نصف اُجالے تو ہی حقیقت تو ہی صداقت باقی سب کچھ صرف ہیولیٰ




Get it on Google Play



یوں تو ہزار سیانے آئے روح کا دشت بسانے آئے تیری گھٹا صحراؤں پہ امڈی ابر اُن کا دریاؤں پہ برسا



بت خانے حیران کھڑے ہیں بت تیرے قدموں میں پڑے ہیں تیرے جمال کی زد میں آکر کیسا کیسا پتھر ٹوٹا



تو نے دیا مفہوم نمو کو 'تو نے حیات کو معنی بخشے تیرا وجود اثبات خدا کا تو جو نہ ہوتا کچھ بھی نہ ہوتا





Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah