چراغِ آرزو کب تک جلائیں یا رسول اللہ مدینے میں غلاموں کو بلائیں یا رسول اللہ
صبا کے ہاتھ یہ پیغام بھیجا ہے غلاموں نے ہمارے گھر میں بھی تشریف لائیں یا رسول اللہ
میں خالی ہاتھ آیا تھا نہ خالی ہاتھ جاؤں گا مری مقبول ہوں سب التجائیں یا رسول اللہ
جواں بیٹوں کے سر پر عافیت کا سائباں مانگیں مرے اس عہد کی بے چین مائیں یا رسول اللہ
بڑی مدت سے کشتی آپ کی نادان امت کی بھنور میں ہے کنارے سے لگائیں یا رسول اللہ