We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

Bani e Daur e Jadeed

Muzaffar Warsi

بانیِ دور جدید مصطفؐےٰ ہیں مصطفؐےٰ آخرت تک کی نوید مصطفؐےٰ ہیں مصطفؐےٰ


ہاتھ میں رحمت کے پھول لب پہ قرآنی اصول جتنے نرم اتنے شدید مصطفؐےٰ ہیں مصطفؐےٰ


وارثِ اوج و کمال قاسمِ حسن و جمال صاحب قطع و برید مصطفؐےٰ ہیں مصطفؐےٰ



Offline Lyrics Anytime, Anywhere - Download the App Today!

Get it on Google Play


ہر عدم عینِ وجود غیب بھی اصلِ شہود واقفِ نزد و بعید مصطفےٰؐ ہیں مصطفےٰؐ


جہل کو رد کردیا، علم مقصد کردیا ارتقاؤں کی نوید مصطفےٰؐ ہیں مصطفےٰؐ


جانِ دنیا روحِ دیں، رحمت اللّعالمیں عشقِ ایماں حسنِ دید مصطفےٰؐ ہیں مصطفےٰؐ


بھیج کر اُن پر سلام ان سے کرتا ہوں کلام میرا روزہ میری عید مصطفےٰؐ ہیں مصطفےٰؐ


سوئے حق بڑھتا رہوں رات دن پڑھتا رہوں میرا قرآنِ مجید مصطفےٰؐ ہیں مصطفےٰؐ

No Internet? No Problem! Get the App for Offline Lyrics!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah