We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

عرش پر ہیں اُن کی ہر سو جلوہ گستر ایڑیاں گہہ بہ شکل بدر ہیں گہہ مہر انور ایڑیاں


میں فدا کیا خوب ہیں تسکین مضطر ایڑیاں روتی صورت کو ہنسا دیتی ہیں اکثر ایڑیاں


دافع ہر کرب و آفت ہیں وہ یاور ایڑیاں بندۂ عاصی پہ رحمت بندہ پرور ایڑیاں



Why Screenshot When You Can Download? Get the App for Efficient Storage!

Get it on Google Play


غنچۂ امید ان کی دید کا ہوگا کبھی پھول کہ ہیں اب نظر میں ان کی خوشتر ایڑیاں


نور کے ٹکڑوں پہ ان کے بدر و اختر بھی فدا مرحبا کتنی ہیں پیاری ان کی دلبر ایڑیاں


یا خدا تا وقت رخصت جلوہ افگن ہی رہیں آسمانِ نور کی وہ شمس اظہر ایڑیاں


ان کی رفعت واہ واہ کیا بات اخترؔ دیکھ لو عرشِ اعظم پر بھی پہنچیں ان کی برتر ایڑیاں

Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah