We've added ads to help keep the platform running and improving for you.

اپنے در پہ جو بلاؤ تو بہت اچھا ہو میری بگڑی جو بناؤ تو بہت اچھا ہو


قید شیطاں سے چھڑاؤ تو بہت اچھا ہو مجھ کو اپنا جو بناؤ تو بہت اچھا ہو


گردشِ دور نے پامال کیا مجھ کو حضور اپنے قدموں میں سلاؤ تو بہت اچھا ہو


یوں تو کہلاتا ہوں بندہ میں تمہارا لیکن اپنا کہہ کے جو بلاؤ تو بہت اچھا ہو



Find Your Favorite Lyrics Anytime, Anywhere - Install the App Today!

Get it on Google Play


غم پیہم سے یہ بستی مری ویران ہوئی دل میں اب خود کو بساؤ تو بہت اچھا ہو


کیف اس بادۂ گلنار سے ملتا ہی نہیں اپنی آنکھوں سے پلاؤ تو بہت اچھا ہو


تم تو مردوں کو جلا دیتے ہو میرے آقا میرے دل کو بھی جلاؤ تو بہت اچھا ہو


جس نے شرمندہ کیا مہر و مہ و انجم کو اک جھلک پھر وہ دکھاؤ تو بہت اچھا ہو


رو چکا یوں تو میں اوروں کے لئے خوب مگر اپنی الفت میں رلاؤ تو بہت اچھا ہو


یوں نہ اخترؔ کو پھراؤ مرے مولیٰ در در اپنی چوکھٹ پہ بٹھاؤ تو بہت اچھا ہو

Free Up Space - Get Lyrics Without Bulky Screenshots!

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2026 Midhah