Ambiya Ko Bhi Ajal Ani Hai

اَنبیا کو بھی اَجل آنی ہے مگر ایسی کہ فقط آنی ہے



پھر اُسی آن کے بعد اُن کی حیات مثلِ سابق وہی جسمانی ہے



روح تو سب کی ہے زندہ ان کا جسمِ پُرنور بھی روحانی ہے



اوروں کی روح ہو کتنی ہی لطیف اُن کے اَجسام کی کب ثانی ہے




Get it on Google Play



پاؤں جس خاک پہ رکھ دیں وہ بھی روح ہے پاک ہے نورانی ہے



اُس کی اَزواج کو جائز ہے نکاح اُس کا ترکہ بٹے جو فانی ہے



یہ ہیں حَیِّ اَبدی ان کو رضاؔ صدقِ وعدہ کی قضا مانی ہے

Get it on Google Play

midhah-logo-grey© 2025 Midhah